امریکی فوج نے چار شامیوں کو اغوا کرلیا
امریکی فوج نے شام کے صوبہ الحسکہ میں چھاتہ بردار کارروائی کرکے چار شامی شہریوں کواغوا کرلیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض امریکی فوج نے اغوا کی یہ کارروائی الشدادی شہر کے البیرونی اسکول سے متصل ایک گھر میں انجام دی۔
وقتاً فوقتاً امریکی قابض افواج شام کی ڈیموکریٹک ملیشیا کے ساتھ مل کر رقہ، دیرالزور اور حسکہ کے مضافات میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں عام شہریوں کے گھروں پر حملے اور لوگوں میں دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرقی اور شمال مشرق علاقوں میں ان ملیشیاؤں اور امریکیوں فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس کا تیل کے ذخائر کی لوٹ مار اور قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔
شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے بعد شروع ہوا تھا جس کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔