Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • ایرانی اور سعودی وزراء خارجہ کی ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی

اردن میں ہونے والے بغداد 2 اجلاس میں ایرانی اور سعودی وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں ریاض نے ایران نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے بغداد 2 اجلاس کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے بغداد 2 کانفرنس میں شرکت کی اور اس نشست کے دوران مجھے اپنے ہم منصب وزراء خارجہ عمان، قطر، عراق، کویت اور سعودی عرب سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات پر اظہارِ اطمینان اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے اس سے پہلے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الصباح، مصری صدر عبد الفتاح السیسی، فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، قطری وزیر خارجہ اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور اردن کے وزیر خارجہ بدر بن سیف البوسعیدی سے ملاقات کی ہے۔

ٹیگس