Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد جہاد اسلامی کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے غاصبوں کے خلاف عوام کے اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں مقبوضہ شہر کفر قاسم میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے غاصبوں کے خلاف عوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں غاصبوں کو نشانہ بنانے کے لیے عوام کے زیادہ سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعےکی صبح صیہونی فوجیوں نے کفر قاسم شہر میں "نعیم محمود ذیب بدیر" نامی نوجوان کو اس بہانے سے گولی مار کر شہید کر دیا کہ وہ ان پر گاڑی چڑھانے جا رہا تھا۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے، غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کبھی بھی فلسطینیوں کو مزاحمت اور استقامت اور اس پاک سرزمین کی آزادی اور وقار کے حصول سے نہیں روک سکتے۔

ٹیگس