Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے خصوصی آپریشن کے دوران 6 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: دجلہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر یحییٰ رسول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے 6 دہشتگردوں کو حمرین دریا کے مشرقی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شکست خوردہ دہشتگرد گروہ داعش کو کرکوک اور دیالہ میں نیست و نابود کرنے کے مقصد  سے آپریشن جاری ہے جس کے دوران صوبہ دیالہ میں داعش کے 2 خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اگرچہ سن دوہزار سترہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی حکومت کا خاتمہ کردیا گیا تھا لیکن اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس