Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ بحری مشقیں

پاکستان اور ترکیہ نے مکران کے سواحل پر مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے جمعے کے روز خبر دی ہے کہ ترکیہ کا جنگی بیڑا پاکستانی بحریہ کے ساتھ اپنی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کی غرض سے دریائے مکران کے شمالی علاقوں میں پہنچ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں علاقائی امن و استحکام کو بہتر بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔ ترک بحریہ کے جنگی بیڑے کے عملے نے پاکستان کے ساحلوں کے چند روزہ معائنے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے مابین عسکری و سمندری تعاون کی تقویت اور علاقے میں امن کا ماحول برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کی بحریہ کے عہدے داروں نے اسلام آباد انقرہ کے مابین تعلقات کے مزید استحکام اور عسکری تعاون کی توسیع جیسے مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس