Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق، سیاسی جماعتوں کو تعمیری مذاکرات کی دعوت

عراق کے وزیراعظم نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں کو تعمیری مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

پیر کے روز اپنے ایک نشری خطاب میں عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے ہمہ گیر قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس قوم کے مطالبے پر، قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کامیابی کے ساتھ کرائے تھے اور عالمی مبصرین اور اقوام متحدہ نے اس کے نتائج کی تصدیق کی تھی۔
مصطفی الکاظمی نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد سے اب تک پیش آنے والی صورتحال نے واضح کردیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرنا چاہیے۔
عراق میں دس اکتوبر دوہزار اکیس کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ لیکن سیاسی جماعتیں اب تک حکومت سازی پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔

ٹیگس