Jan ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق کے سابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات فرارکرگئے

عراق کے الفتح الائنس نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی اپنے خلاف قانونی کارروائی کے خوف سے متحدہ عرب امارات فرار کر گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے ایک نمائندے علی الجمالی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم مصطفی الکاطمی تین ہفتے قبل عراق سے فرار ہو گئے تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ مصطفی الکاظمی کا فرار ان کے خلاف دائر کی جانے والی شکایتوں کی حقانیت کو بیان کرتا ہے۔

الفتح الائنس کے نمائندے کے مطابقان پر سرداران محاذ استقامت کے شہید کمانڈروں کے خلاف حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کی بنا پر قانونی کارروائی کے تحت ان کے گرفتاری عمل میں آسکتی تھی ۔ الفتح الائنس کے رہنما الجمالی کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی مداخلتوں کے باوجود اس کیس کی کارروائی جلد سے جلد پوری کئے جانے اور مجرموں کو سزائیں دیئے جانے میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے سنجیدگی سے پیروی کئے جانے کی ضرورت ہے۔

الفتح الائنس کے رکن سلام حسین نے بھی اس قتل کیس میں مجرموں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ  کے منظور کردہ بل پر عمل کرے۔ 

ٹیگس