غزہ سے مقبوضہ علاقے پر راکٹ حملہ
صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ علاقے اشکول پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے مقبوضہ علاقے اشکول کی صیہونی کالونی پر راکٹ حملہ ہوا ہے جبکہ صیہونی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے کیا گیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر نے کل مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی اور صیہونی آبادکاروں اور صیہونی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ غرب اردن کے مختلف علاقوں اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ چار سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسی اثنا میں جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور یہ بات سیف القدس جنگ میں بھی ثابت ہو چکی ہے کہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ تحریک مزاحمت، دشمن کے مقابلے میں اپنی مکمل آمادگی کے ساتھ اپنی دفاعی و فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت نے ثابت کردیا ہے کہ اس کی جوابی کارروائیوں کے مقابلے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم بھی ناکام ہے۔