Jan ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں سات داعشی دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: داعش کے خلاف جنگ اور پڑوسی ممالک کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام، یہ اُن وعدوں میں شامل ہے جو طالبان حکومت نے دنیا سے کئے ہیں تاہم جب سے طالبان نے ملک کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے تب سے سیکڑوں لوگ داعش کے دہشتگردانہ حملوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

افغان خبررساں ایجنسی آوا کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ بدھ کی شام طالبان کے سکیورٹی اہلکاروں نے کابل کے دو مقامات "شہدائے صالحین" اور "قلعہ چہ" میں داعشی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر دھاوا بولا جس کے دوران سات داعشی عناصر گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں سات دہشتگرد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ اُدھر صوبے نیمروز میں بھی طالبان اہلکاروں نے دو داعشیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ٹیگس