گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی فوجی اڈے پر دوسرا راکٹ حملہ
شام میں امریکی دہشت گردوں کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے ایک بار پھر حملہ ہوا ہے ۔
سحر نیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی ٹھکانے پر یہ دوسرا حملہ ہوا ہے۔ راکٹ حملوں کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
امریکہ کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے ابھی تک مالی اور ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ 23 نومبر کو بھی العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی ٹھکانے پر حملہ ہوا تھا۔
امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے گزشتہ روز بالآخر اعتراف کیا کہ شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔