Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا اعتراف، غزہ بارود کا ڈھیر بن گیا

اسرائیل کی ایک ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ، بارود کا ڈھیر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عبرانی میڈیا نے غزہ پٹی کو بارود کا ڈھیر قرار دیا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ واللا کے فوجی رپورٹر امیر بوحبوط کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی ایک ’بارود کے ڈھیر‘ کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔

ایک رپورٹ میں جس کا عربی میں ترجمہ فلسطینی ویب سائٹ "شہاب" نے کیا ہے، کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج میں "غزہ بریگیڈ" سے وابستہ بٹالین کی ٹریننگ، غزہ میں زمینی اور سمندری حملے سمیت غزہ میں ہونے والی متعدد کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے انجام دی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں اور ٹریننگ، صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز کی جانب سے "موجودہ پرسکون حالات کے باوجود غزہ کے ساتھ ممکنہ تصادم" کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

اس صیہونی رپورٹر کے مطابق، ان ٹرینگز میں شامل چیزوں میں سے ایک یہ تھا کہ فوج کی بحریہ کے کمانڈو یونٹ کے چھ افراد سمندر کے راستے زیکیم کے ساحل پر داخل ہوئے جس کے بعد اشدود کے بحری اڈے کے واچ ٹاور نے ان کی شناخت کی اور فوری طور پر 74ویں بٹالین کی کمانڈ نے آپریشن کو ناکام بنانے اور اس گروپ کے ارکان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے رابطہ کیا اور آخر کار یہ پیش قدمی روک دی گئی۔

ٹیگس