فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے اپنے کمانڈر کی گرفتاری کی تردید کر دی
فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عرین الاسود کے کمانڈر ابوفلسطین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ مغربی کنارے کی محمود عباس انتظامیہ نے عرین الاسود کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔
عرین الاسود کے بیانیہ کے مطابق اس گروہ کے کمانڈر کی اصلی شناخت ابھی تک کسی کو بھی معلوم نہیں ہے اور ذرائع ابلاغ کے اس دعویٰ میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عرین الاسود کے کمانڈر نے الجزیرہ ٹی وی کے ایک پروگرام ما خفی اعظم میں شرکت کرکے اس مزاحمتی گروہ کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی تھی جس کے بعد بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ محمود عباس حکومت کے کارندوں نے عرین الاسود کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔