Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • کیا نیتن یاہو  کو امریکی دورے میں ایرانی تنصیبات  پر حملے کا اجازت نامہ ملے گا ؟

معروف عرب صحافی عبدالباری عطوان نے رای الیوم میں ایران و اسرائيل کے درمیان ممکنہ تصادم کے امکانات کا جائزہ لیا ہے 

سحر نیوز/ ایران:ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ  تہران میں تخریب کاری کے لئے سرگرم دو ایسے دہشت گرد گروہوں کو پکڑا گيا ہے جو اسرائيل کے لئے کام کرتے تھے ۔ اس طرح سے حالیہ مہینوں میں اس قسم کے پکڑے گئے گروہوں کی تعداد چھے اور گرفتار ہونے والے ملزموں کی تعداد 14 ہو گئي ہے ۔  اسرائيلی حکومت اس قسم کی سرگرمیوں میں اپنے ملوث ہونے کا انکار نہیں کرتی ہے بلکہ اس پر فخر بھی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے ایران کے کئي ایٹمی سائنس دانوں کے قتل اور ایران کی ایٹمی تنصیبات میں تخریب کاری اور اہم دستاویزات کی چوری میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار نہیں  کیا  البتہ حالیہ مہینوں میں اس کی حرکتوں میں شدت پیدا ہوئي ہے تاہم یہ بھی یقینی ہے کہ ان تمام تخریبی سرگرمیوں سے امریکہ انجان نہیں ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اس نے  تعاون کیا ہے تو ہمیں حیرت نہيں ہوگي ۔ جیسا کہ بائيڈن نے ایران میں ہونے والے حالیہ بلوے کی کھل کر حمایت کی تھی ۔

 

 

          امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایران کے ایٹمی معاملات پر اسرائيلی حکام سے گفتگو کے لئے جلد ہی تل ابیب کا دورہ کرنے والے ہيں ۔

          ویانا مذاکرات اٹھارہ مہینوں تک جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئے اور معاشی پابندیاں بھی  ایران کو جھکانے میں ناکام رہی ہيں اور اسی طرح ایران میں ہونے والے بلوے بھی وہاں تبدیلی لانے میں ناکام رہے اسی لئے اب ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے اگر امریکہ اور اسرايل  کے حکام سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں تو اس میں کوئي حیرت  کی بات نہيں ہے ۔

         

جس طرح سے معاشی پابندیاں ، بلوے ، ویانا مذاکرات ناکام رہے اسی طرح سے اسرائيلی خفیہ ایجنسی کی بہت سی کارروائياں بھی ناکام رہی ہيں ۔

          یہ ایک سچائي ہے کہ ایران ایک علاقائي سپر پاور بن چکا ہے کوئي مانے یا نہ  مانے  اسی طرح ایران  نے اپنی ضرورت کے جدید ہتھیار بنا کر امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی ایک واضح مثال ایران کے وہ ڈورن طیارے ہيں جن کی مدد روس نے یوکرین میں لی ہے اور اسی ایران کے میزائیل بھی جن میں ایک قسم ، سپر سونک بھی ہے ۔

 اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے ، وہ اب تک ایران کے خلاف  خفیہ اکثر خفیہ اور اعلانیہ جنگوں میں ناکام ہو چکا ہے لیکن اگر وہ امریکہ کے تعاون سے  ایران کے  اندر کسی حملے کے لئے اپنے طیارے بھیجتا ہے تو وہاں جو ناکامی اسے ملے گي وہ سب سے بڑی ہوگي ۔

(عبد الباری عطوان ، رای الیوم )  

 

 

ٹیگس