دستی بم حملے میں تین صیہونی فوجی زخمی، ایک کی حالت نازک
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوج کے ہوائی اڈے میں دستی بم سے ہونے والے حملےسے تین صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: آرٹی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح ایک صیہونی ہوائی اڈے میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
عبری ذرائع ابلاغ کے مطابق دستی بم سے ہونے والا یہ حملہ غور اردن کے علاقے میں واقع کاویر ہوائی اڈے میں کیا گیا اور اس حملے سے چار صیہونی فوجی بری طرح زخمی ہو گئے۔
ابھی تک اس حملے کی مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔