Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجیوں کی مشقیں

شام میں دہشت گرد امریکی فوجیوں نے رہائشی عمارتوں کے درمیان جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے الحسکہ شہر کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے حی غویران فوجی ٹھکانے میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے یہ مشقیں انجام دی ہیں اور یہ مشقیں رہائشی عمارتوں کے درمیان جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے انجام دی گئی ہیں جس سے شام شہریوں پر خوف طاری ہو گیا۔

ان مشقوں کے لئے کرد ڈیموکریٹک فورس نے الغویران میں قوت سماعت سے بے بہرہ افراد کے مرکز کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس مرکز کو عملے کے افراد سے خالی کرالیا تاکہ فوجی مشقوں کے لئے اس مرکز کو استعمال کیا جا سکے۔

یہ مشقیں ایسے وقت انجام دی گئی ہیں کہ امریکی اتحاد نے الحسکہ میں جدید ترین فوجی سازوسامان منتقل کیا ہے جن میں فوجی ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

 شام کے علاقوں میں امریکی فوجی غیر قانونی طریقے سے موجود رہتے ہوئے اس ملک کا تیل چوری کر رہے ہیں جبکہ یہ فوجی شام میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت بھی کر رہے ہیں ان دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
شام میں امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ کرد فوج نے اہم آئل مراکز کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور تیل کے کنوؤں سے روزانہ دسیوں ٹینکر تیل چوری کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام شام میں مزید بحران اور شامی عوام کے لئے پیچیدہ ترین مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنا ہوا ہے۔

ٹیگس