Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ریاض تہران کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریاض نے تہران سے رابطہ کیا ہے اور وہ مذاکرات اور گفتگو کی زمین ہموار کرنے کے درپے ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے العربیہ چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے داؤس کے اقتصادی فورم کی ایک نشست میں کہا کہ جیوپولیٹیکل مسائل سے ہٹ کر توسیعی منصوبوں پر فوکس کرنے سے یہ پیغام ایران اور دیگر ممالک کو دیا جا سکتا ہے مشترکہ توسیع و ترقی کی راہیں موجود ہیں۔

سعودی وزیر کے مطابق انکے ملک نے ایران کے ساتھ کچھ رابطے کئے ہیں اور وہ گفتگو کے لئے کچھ راہیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔خلیج فارس اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں اختلافات کا بہترین راہ حل مذاکرات اور گفتگو ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سبھی کے ساتھ گفتگو کا دروازہ کھولیں اور توسیع و ترقی پر توجہ دیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کے ساتھ اپنے اتحاد کا بھی ذکر کیا تاہم یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ ریاض کے وسیع تعاون کا مطلب دونوں ممالک کے مابین ایک دائمی معاہدہ نہیں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رواں سال میں انکا ملک نہایت تیز رفتاری کے ساتھ اقتصادی ترقی کی جانب بڑھے گا۔

 

ٹیگس