Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردی میں مزید دو فلسطینی شہید

جنین پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج نے حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق جنین میں صیہونیوں نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

جنین کیمپ میں 24 سالہ ادہم جبارین صیہونیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جنین بٹالین کے کمانڈر تھا۔

دوسرا شہید جواد بواقتہ نامی ایک 57 سالہ معلم تھا جسے صیہونی اسنائپر نے نشانہ بنا کر شہید کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا احتمال ہے کیونکہ فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ابھی جاری ہے۔

ٹیگس