سعودی عرب کے مقابلے میں بائیڈن کیوں ہیں بیک فٹ پر؟
ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے ہوئے سعودی انسانی حقوق کے مسئلے پر بائیڈن حکومت کے موقف کی تنقید کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے مقدمات کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر تنقید کی۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم نے لکھا کہ جو بائیڈن کی سعودی عرب کے بارے میں پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کی حکومت ریاض پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرتی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے بار بار کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی، سعودی عرب میں امریکی حکومت کے اثر و رسوخ کو کمزور کرتی ہے۔
اس تنظیم کی معاون ٹیم میں شریک ایک محقق سیڈی سٹیٹمین نے لکھا کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ اس اقدام کے سعودی حکومت کے لیے برے نتائج برآمد ہوں گے لیکن 3 ماہ کے بعد بھی واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دسمبر میں جو بائیڈن نے سینیٹر برنی سینڈرز کی طرف سے یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملوں کے لیے امریکی لاجسٹک سپورٹ پر پابندی لگانے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا جن میں سے اکثر کے نتیجے میں جنگی جرائم ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران، جو بائیڈن نے سعودی صحافی اور نقاد جمال خاشقجی کے قتل کے مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کا وعدہ کیا تھا اور سعودی عرب کو ایک الگ تھلگ ملک میں تبدیل کرنے کے اپنے وعدوں کے باوجود، محمد بن سلمان نے سعودی ولی عہد کو سزا نہیں دی اور جولائی 2022 میں ان سے ملاقات کے لیے جدہ کا سفر کیا۔