Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • عالم اسلام سے جامعۃ الازہر کی اپیل

جامعۃ الازہر مصر نے عرب اور اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں تمام ڈچ اور سویڈش مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور مضبوط اور منفرد موقف اختیار کریں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جامعۃ الازہر مصر نے ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت "اسٹرام کورس" کے اسلام مخالف رہنما کی طرف سے قرآن پاک کی توہین کی شدید مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ قرآن پاک کو جلانا ان شریف لوگوں کے لیے توہین، آمریت، افراتفری، بد اخلاقی ہے۔  

جامعۃ الازہر مصر نے یہ بھی کہا کہ تمام ڈچ اور سویڈش مصنوعات کا بائیکاٹ ان دونوں ممالک کی حکومتوں کے لیے جو غیر انسانی اور غیر اخلاقی نعرے کے تحت جسے وہ آزادی اظہار کہتے ہیں، ایک مناسب جواب ہے جو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی توہین پر اصرار کرتے ہیں ۔

المیادین چینل نے لکھا ہے کہ جامعۃ الازہر مصر نے عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کے بائیکاٹ کے مطالبے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ اسے اپنے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے سامنے پیش کریں تاکہ وہ جان لیں کہ کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ اور اس کام میں کوتاہی، دین کی حمایت میں واضح ناکامی ہے۔

جامعۃ الازہر مصر نے اس سے قبل سویڈن کے انتہائی دائیں بازو سے وابستہ مجرموں کے ایک گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کارروائی کی بھی مذمت کی تھی اور سویڈش حکام پر بار بار اسلامی مقدسات کی توہین کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

اس بیان کے آخر میں جامعۃ الازہر مصر نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں نیز عالمی رہنماؤں سے کہا کہ وہ مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف کھڑے ہوں۔

ٹیگس