Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان؛ گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

عراقی کردستان میں واقع ایک گیس فیلڈ راکٹ حملوں کا نشانہ بنی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کو صوبہ سلیمانیہ کے چمچمال علاقے میں واقع کورمور گیس فیلڈ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو راکٹ اس گیس فیلڈ سے ٹکرائے۔ اس کے باوجود کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ 
کسی شخص یا گروہ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے نہ ہی اس جگہ کا پتہ لگایا جاسکا ہے جہاں سے راکٹ داغے گئے تھے۔
عینی شاہدوں کے مطابق اس گیس فیلڈ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
عراقی کردستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ کورمور گیس فیلڈ عراقی کردستان کے ایندھن فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عراق کی بجلی گھروں اور مقامی باشندوں کی ضرورت کی مایع گیس کا انتظام کیا جاتا ہے۔ 
اس گیس فیلڈ کو گذشتہ سال بھی تین بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کورمور گیس فیلڈ میں اماراتی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ 
گذشتہ حملوں کے لئے عراق کی کتائب حزب اللہ تنظیم نے ترک انٹیلی جنس کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ 

ٹیگس