Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والا نوجوان کون تھا

مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے نوجوان کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے نوجوان کا نام «علقم خیری» ہے اور اس کی عمر 21 سال تھی اور وہ «شعفاط» کیمپ کا رہنے والا تھا اور اس کا کسی بھی تنظیم یا گروہ سے تعلق نہیں ہے۔

اس سے قبل بعض صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے نوجوان کا تعلق شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب مقبوضہ قدس کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کر کے کم از کم 7 صیہونیوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد پورے فلسطین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ٹیگس