Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطین کو غاصبوں کا قبرستان بنا دیں گے، عرین الاسود کا سخت انتباہ

فلسطین کے استقامتی محاذ کے ایک گروہ عرین الاسود نے صیہونیوں کو سخت خبردارکرتے ہوئے کہا کہ تمہارے لئے فلسطین میں اب رہنے کی جگہ نہیں ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ کے ایک گروہ عرین الاسود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قدس شریف کے عوام اٹھ کھڑے ہوں تو صیہونیوں کے پاؤں سے زمین کھسک جائیگی اور اس طرح ہم جارحین اور غاصبوں کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کریں گے۔

بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کو یہ جان لینا چاہئیے کہ فلسطینی سرزمین ان کے قبرستان میں تبدیل ہو گی اور غاصبوں کو اس سرزمین میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام کی جوابی کارروائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصبوں کے خلاف چوبیس کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

ٹیگس