Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی فوجیوں نے متعدد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سعودی فوجیوں نے القطیف اور العوامیہ پر حملے کرکے متعدد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق سعودی فوجی بکتر بندگاڑیوں کے ساتھ ملک کی شیعہ آبادی والے علاقوں العوامیہ اور القطیف میں داخل ہوئےاور لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے کم سے کم دس شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کے بارے میں کسی کو معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں  ۔
عدالتی حکم اور وارنٹ کے بغیر انجام پانے والی ان گرفتاریوں کا مقصد ملک کی شیعہ آبادی کو خوفزدہ کرنا بتایا گیا ہے جو کافی عرصے سے اپنے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی حقوق کے لیے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔
سعودی حکومت تیل سے مالا مال شیعہ آبادی والے علاقے کے لوگوں کے جائز سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی مطالبات پورے کرنے کے بجائے فوجی طاقت استعمال کرکے ان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ٹیگس