حماس کی جوابی کارروائی کے ڈر سے صیہونی ریاست میں ریڈ الرٹ
Feb ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
اریحا میں سات فلسطینی مجاہدوں کی شہادت کے بعدغاصب صیہونی ریاست نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین نے صیہونی ٹی وی کے حوالے سے خبردیتے ہوئے بتایا ہے کہ حماس اریحا میں شہید ہونے والے سات مجاہدوں کی شہادت کا بہت جلد جواب دے گی اور ممکن ہے کہ یہ حملے مغربی کنارے یا غزہ سے صیہونیوں پر کئے جائیں گے۔
صیہونی ٹی وی 12 کے رپورٹر نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ حماس نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے اور اسی وجہ سے صیہونی فوج مختلف جگہوں پر ریڈ الرٹ کی حالت میں ہے۔
یادر ہے کہ سوموار کے دن غاصب صیہونی فوج نے عقبہ جبر کے پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے حماس مزاحمتی تحریک کے سات افراد کو شہید کردیا تھا اور ان کی جسد ابھی تک واپس نہیں کئے ہیں۔
صیہونی ذرائع کی اطلاع کے مطابق گزشتہ رات مغربی کنارے میں 19 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔