Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • شام کے زلزلہ زدگان کی ہر طرح سے مدداورحمایت کا اعلان : حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں شام کے زلزلہ زدگان کی ہر طرح سے مدد اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ساری توانائی اور ظرفیت شام کی حکومت اور عوام کو زلزلے سے نمٹنے کےلئے پیش کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے زلزلہ زدگان کےلئے اپنی ساری توانائی، امکانات اور ظرفیت سے شامی حکومت اورعوام کی حمایت کریں گے ۔

حزب اللہ نے کہا کہ ہم انسان دوستانہ کمپین میں وسیع پیمانے پر شرکت کے خواہاں ہیں اور جو بھی امداد دینا چاہتے ہیں، وہ امدادی مراکز اور لبنان کی وزارت صحت اور خدمات کی طرف رجوع کرسکتےہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اس سے پہلے اپنے بیانیے میں ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور اس سے متاثر ہونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور دنیا کے سارے ممالک، بین الاقوامی اداروں اور انسان دوست اداروں سے زلزلہ زدگان کی فوری امداد کی درخواست کی تھی تاکہ ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالا جاسکے، زخمیوں کی مدد کی جاسکے اور بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ فراہم کرکے ترکی اور شامی قوم کی ہر طرح سے مدد کی جاسکے۔

یاد رہے کہ پیر کے دن آنے والے ہولناک زلزلے سے ترکی، شام، فلسطین اور اردن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
شدید سردی اور برفباری سے امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں جس سے ہلاک والے افراد کی تعداد میں اضافے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس