Feb ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی سے امارات نالاں

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو صیہونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کرتا ہے جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنا اور انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے غاصب صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کو تعزیت پیش کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

صیہونی میڈیا نے جمعے کی سہ پہر کو اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راموت میں متعدد صیہونی آباد کاروں پر ایک کار سوار نے کار چڑھا دی تھی جس میں دو افراد مارے گئے۔

ٹیگس