Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں فلسطینی فورسز کی صیہونیوں کے ساتھ جھڑپ

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے جنین کے مغربی علاقے میں واقع سہل مرج میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی صیہونیوں کے ساتھ جھڑپ کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونیوں فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے اوران پر بارودی مواد سے حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں کے لئے ریڈالرٹ کا اعلان کر دیا گیا جب کہ ابھی تک زخمی اور ہلاک ہونے والے صیہونیوں کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

اسی طرح حومش کے علاقے میں بھی میں صیہونیوں کو نشانہ بنائےجانے کی خبر ہے۔

فلسطینی اعدادوشمارفراہم کرنے والےادارے معطی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں  مقبوضہ فلسطین میں مجموعی پور پر صیہونیوں کے خلاف 218 آپریشن کئے گئےجس کے نتیجے میں 4 صیہونی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

ان حملوں میں 25 حملے فائرنگ، دو چاقو، ایک گاڑی کے ذریعے کچلنے اور 8 حملے صیہونی گاڑیوں پر حملہ کرنے کے ریکارڈ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینوں نے  گزشتہ ہفتہ ایک صیہونی ڈرون کو بھی مار گرایا اور9دستی ہینڈگرنیڈ بھی گشت کرنے والی صیہونی گاڑیوں پر پھینکے گئے۔

صیہونیوں نے مسافر یطا کے علاقے میں زیتون کے باغوں پر حملہ کر دیا اور 70 سے زیادہ زیتون کے درخت کاٹ دئیے۔ ہر سال زیتون کی فصل تیارہونے پر صیہونی فلسطینیوں کے باغوں پر حملے کرتے ہیں اوران کو شدید مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔

ٹیگس