Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونی ٹولے کا شام پر حملہ، 5 شہید، 15 زخمی (ویڈیو)

شامی فوج کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے دمشق کے کفر سوسہ رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ جولان کی طرف سے شام کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شامی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صیہونی فضائی حملے کے نتیجے میں شامی ائیرڈیفنس حرکت میں آ گیا اور ان جنگی طیاروں پر میزائل فائر کئے جو غاصب صیہونی ریاست کے اندر تک گئے اور اس سے غاصب صیہونی ریاست کا میزائل دفاعی نظام کے فعال ہونے کے سائرن بجنے لگے۔
شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن نے فضائی حملے میں میزائل فائر کئے جن میں سے زیادہ تر میزائلوں کو ائیرڈیفنس نظام نے ناکارہ بنا دیا لیکن کچھ میزائل دمشق اور اس کے نواح کے رہائشی علاقوں میں جا گرے جس سے پانچ افراد شہید اور 15زخمی ہوگئے۔

بعض منابع کی رپورٹ کے مطابق تل المسیح کے علاقے میں شام کا راڈار مرکز بھی صیہونی میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی ریاست کا یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی حکومت شمال اور مغربی علاقوں میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔

ٹیگس