Feb ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

غاصب صیہونیوں نے مسلسل آٹھویں ہفتے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے بنامن نیتن یاہو کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ہزاروں کی تعداد میں صیہونی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے منصوبوں اور مقبوضہ فلسطین کی عدلیہ کی اصلاحات کو بھی مسترد کر دیا۔ ہزاروں کی تعداد میں صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین کے حیفا، تل ابیب اور قدس میں اجتماع کیا اور نیتن یاہو کی کابینہ کے منصوبوں اور مقبوضہ فلسطین کی عدلیہ کی اصلاحات پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

عدلیہ میں اصلاحات کو لے کر شدید ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور نیتن یاہو کے مخالف اسے عدالتی کودتا قرار دے رہے ہیں۔

نیتن یاہو کے منصوبے میں صیہونی عدلیہ کو کمزور کئے جانے سے اس بات کا امکان میسر ہو گا کہ کابینہ اور دائیں بازو کی جماعتیں اپنے اراکین کے انتخاب کے ذریعے عدلیہ کی کمیٹی منتخب اور اس کے عمل کو مانیٹر کر سکیں گی اور اس کمیٹی میں عدلیہ کے اراکین کی رکنیت پر پابندی عائد کی جا سکے گی۔

ٹیگس