عراق: داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
عراق کے صوبوں دیاله، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: عراقی فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل یحیی رسول نے کہا ہے کہ اتوار کے روز عراق کے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے دہشتگردی کے خلاف عراقی فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے صوبوں دیاله، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔