شام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 45 شہری جاں بحق و زخمی
شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے پینتالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوجب شامی شہریوں سے بھرا ایک ٹرک صوبہ دیرالزور کے نواحی علاقے کباجیب سے گزر رہا تھا۔ دھماکے میں ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ پانچ شہری جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔
اس سے پہلے ستائیس فروری کو المستریحیہ نامی علاقے میں داعش کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
شام میں بارودی سرنگ کے یہ دھماکے ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے غیر قانونی طور پر شام میں موجود ہیں۔
شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔