Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے مزید 80 مکانات مسمار کرنے کا اعلان کیا

عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اور نسل پرستانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ خبروں کے مطابق صیہونی حکومت ماہ مبارک رمضان سے قبل فلسطینیوں کے مزید 80 مکانات کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس غیرقانونی اقدام کی صورت میں ڈیڑھ سو سے زیادہ فلسطینی کنبے، بے گھر ہوجائیں گے۔

نتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے فیصلے کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح اور سلوان علاقے میں یہ انہدامی کارروائی انجام دی جائے گی۔

بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی جارحانہ اور نسل پرستانہ پالیسی کے نتیجے میں بہت بڑی تعداد میں فلسطینی شہری اپنا گھربار اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونیوں کی نام نہاد عدالتوں میں اس سلسلے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس کا مقصد علاقے سے فلسطینیوں اور ان کے اسلامی اور عرب تشخص کا خاتمہ ہے۔

 

ٹیگس