جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا میں شدید جھڑپیں، درجنوں فوجی ہلاک و زخمی
Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بار پھر سرحدی علاقے میں جنگ شروع ہوگئی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( آپا ) کا کہنا ہے کہ ارمنی کور آذری فوجیوں کے مابین نئی جھڑپ شوشا شہر کے قریب اس وقت شروع ہوئی جب آرمینیا کے فوجیوں کے ایک دستے نے مبینہ طور پر فائر کھول دیا۔ اس جھڑپ میں دونوں طرف کے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں آرمینیا کے 3 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ آذربائیجان کے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا ذکر کئے بغیر کہا گیا ہے کہ چند آذری فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں ایک ماہ کی جنگ میں 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد روس کی ثالثی میں آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان سیز فائر ہو گیا تھا۔