Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ نے کمر کس لی

حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ دشمن اپنے تمام تر وسائل سے لبنان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مزاحمت ان فتنوں کے خلاف کھڑی پائمردی کا مظاہرہ کرے گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کا کہنا ہے کہ دشمن لبنان میں فتنہ پھیلانے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے لیکن مزاحمت نے پائمردی کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا کہ ان فتنوں کا اپنے اتحاد، ہم آہنگی اور سوچ سے سد باب کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ہمیں سکھاتا ہے کہ کس طرح مسائل کا سامنا کریں اور چیلنجز میں ترجیحات کا تعین کریں۔

سید ہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان کے حسینیہ بلدہ الخریب میں حزب اللہ کے مرحوم کمانڈروں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں تاکید کی کہ لبنان میں بعض لوگوں کے تمام تر جھوٹ کے باوجود، ہم مستقبل کے بارے میں پر اعتماد ہیں لیکن ہمارے ردعمل میں ملکی سطح ہمیشہ پرسکون اور چوکس رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی اور سے زیادہ لبنان کی پرواہ ہے اور ہمیں اپنے ملک میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ لبنان میں غیر ملکی سفارت خانے جو دھوکہ اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں وہ لبنانی معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے اور طاقت اور حوصلے کے ساتھ دشمنوں کی کوششوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

حزب اللہ لبنان کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے مقدسات اور مزاحمت کا دفاع کرنے کی ہمت، طاقت اور صلاحیت ہے جو کسی اور کے پاس نہیں ہے۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لبنانیوں کو خود لبنان کے لیے صدر کا انتخاب کرنا چاہیے، جو چیز ہمارے ملک کو بچائے گی وہ تیز رفتاری اور صدر کے انتخاب کے لیے وقت ضائع کرنے سے گریز کرنا ہے اور جو لوگ اس مسئلے میں وقت ضائع کرنے کی شرط لگاتے ہیں وہ جان لیں کہ اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ٹیگس