فلسطینی ہرجگہ صیہونیوں کو نشانہ بنائیں: حماس
حماس نے صیہونیوں کی بڑھتی جارحیت کی جانب سے تل ابیب کو خبردار کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ ملت فلسطین صیہونیوں کے مظالم اور ان کے قتل عام کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والی نہیں ہے۔
حماس کے بیان میں تمام فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صیہونی غاصبوں اور ان کے جرائم کا جواب دینے، جنین کے شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے اور شہیدوں کی وصیت کے پابند رہنے کے لئے پرعزم رہیں کیونکہ فلسطین کی آزادی اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی کا یہ واحد طریقہ کار ہے۔
حماس کے بیان میں فلسطینیوں کو مخاطب کرکے ان سے کہا گیا ہے کہ ہوشیار رہیں اور فلسطین کے ہر گوشے میں صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بنائیں۔
واضح رہے کہ آج مقبوضہ سرزمین پر غزہ پٹی سے میزائل حملہ ہوا ہے یہ میزائل حملہ فلسطینیوں کے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں میں فضائی حملے کے سائرن کی آواز سنائی دی ۔
فلسطینی استقامتی گروہوں نے اس سے قبل واضح کردیا تھا کہ جنین پر صیہونی دشمن کے تازہ حملے کا بدلہ بہت جلد لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی کے بعد ایتمار بن گویر اور بزالل اسموتریچ جیسے انتہاپسند صیہونیوں نے اہم وزارتوں کے عہدے سنبھال لئے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم اور انتہاپسندی میں بری طرح شدت آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مجاہدین، صیہونیوں کی بڑھتی جارحیت کا اب ڈٹ کر جواب دے رہے ہیں یہاں تک کہ گذشتہ چند مہینوں سے صیہونی فوجیوں اور غاصب آبادکاروں کے خلاف شہادت پسندانہ اقدامات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
تل ابیب کے سیکورٹی، فوجی اور سیاسی حکام ان کارروائیوں کی جانب سے بری طرح پریشان ہیں اور اپنی بے بسی ظاہر کر چکے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ بھی فلسطینیوں کی کارروائیوں کو اس ناجائز حکومت پر ایک اور کاری ضرب قرار دے رہے ہیں۔