Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • شام میں قیام امن امریکیوں کے غیرقانونی قبضے کے باوجود نا ممکن: شام کی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکی قبضہ جاری رہے گا تب تک شام میں قیام امن کی ضمانت فراہم نہیں ہوسکتی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شام کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی مالی حمایت نہ ہوتی تو دہشت گرد عناصر شام کے نہتے عوام کا قتل عام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات اور تاریخی آثار کو تباہ نہیں کرسکتے تھے ۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں درج ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگا ہوا ہے اور واشنگٹن نے تیس ارب ڈالر پر مشتمل قدرتی ذخیروں اور زرعی اجناس کو لوٹ کر شامی عوام کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکیوں کو گذشتہ بارہ سال کے دوران شام میں وسیع تباہی کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
اس بیان میں درج ہے کہ ظالم سامراجی نظام اور اس کی تسلط پسندانہ اور تباہ کارانہ پالیسیوں کا دور ختم ہو رہا ہے اور  فوج اور حکومت امریکیوں کے کرائے کے فوجیوں اور آلہ کاروں کو شام سے نکال باہر کرکے ہی سکھ کی سانس لے گی۔ 

ٹیگس