Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں حماس کے رکن کی شہادت پسندانہ کارروائی، 5 صیہونی زخمی (تصویر)

صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 5 صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری اور عربی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کی دیزنگوف شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ اس وقت کی گئی جب تل ابیب میں مظاہرہ ہو رہا تھا۔ اس واقعے میں پانچ صیہونی شدید زخمی ہو گئے۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک بھر پور کارروائی تھی۔

اخبار یدیعوت آحارونوت نے ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور اس کا بچ پانا مشکل ہے۔

تل ابیب کے میئر کا کہنا ہے کہ ایک خودکش (شہاددت پسندانہ) کارروائی تھی جسے دو افراد نے انجام دیا ۔ صیہونی عسکری ذرائع  کے مطابق شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والا ایک مجاہد شہید ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی مظاہرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی القسام بریگیڈ نے جمعرات کی شب صیہونی مظاہرین کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اُسے صیہونی حکومت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا جواب قرار دیا ہے۔

فلسطینی نوجوان معتز الخواجا

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ یہ کارروائی مغربی کنارے کے ایک ۲۳ سالہ نوجوان معتز الخواجا نے انجام دی جسے صیہونی حکومت ماضی میں دو بار گرفتار کر چکی تھی۔

ٹیگس