عراق بڑی تباہی سے بچ گیا، داعش کے سرغنوں سمیت 22 خودکش حملہ آور ہلاک
Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
عراق میں انسداد دہشتگردی نے کہا ہے کہ اس ملک کی سیکیورٹی فورسز نے ایک خصوصی اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے عراق کے جنوب میں 22 خودکش دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشتگردی ادارے کے سربراہ عبدالوهاب الساعدی نے کہا ہے کہ اس ملک کی سیکیورٹی فورسز نے ایک خصوصی اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے عراق کے جنوب میں دہشتگرد گروہ داعش کے چند سرغنوں سمیت 22 خودکش دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خفیہ کارروائی تھی اور اس قسم کی کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں نے خودکش جیکٹیں پھن رکھی تھیں۔
عراق کی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک سے داعش کے باقی بچ جانے والے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن کلین اپ شروع کردیا ہے۔