لیبیا، تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتہ
Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غیرملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل تارکین وطن کی ایک کشتی طوفان کا شکار ہونے کے بعد ڈوب گئی تھی۔ اس تلخ واقعے میں افغانستان و پاکستان سمیت متعدد ممالک کے تارکین وطن شامل تھے۔ غرق ہونے والے 200 تارکین وطن میں 91 افغان ہیں جن میں متعدد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ابھی حال ہی میں بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں بھی ایک کنٹینر کے اندر 18 افغان تارکین وطن مردہ پائے گئے تھے جو بھوک پیاس اور آکسیجن کی کمی سے اسکے اندر ہی اپنی جان دے بیٹھے تھے۔