ایک اور فلسطینی کی شہادت، 74 دنوں میں 84 شہید
Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے نئے سال 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 84 ہو گئی ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے جنین علاقے میں صیہونی دہشتگروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
باوردی صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ سے نئے سال 2023 سے اب تک یعنی 74 دنوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 84 ہو گئی جن میں 13 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت میں جنین، نابلس، الخلیل، مقبوضہ قدس، اریحا، اغوار، قلقیلیہ، رام الله، البیره، غزه، بیت لحم، سلفیت اور طوباس میں یہ فلسطینی شہید ہوئے۔