Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • لیبیا سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب

عالمی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے لیبیا کی جوہری سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم کے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: غیر ملکی ذرائع کے مطابق آئی اے ای اے نے لیبیا کی جوہری سائٹ کے معائنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ سابق حکومت نے یورینیم سے بھرے دس ڈرموں کا اعلان کیا تھا جن کا اب کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس انکشاف کے بعد جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے لیبیا سے اتنی بڑی مقدار میں یورینیم غائب ہو جانے کے بارے میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے لیبیا کی جوہری سائٹ کا گزشتہ برس معاہئنہ کرنا چاہتی تھی لیکن خطے کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری مقام سے متعلق کوئی خبر دینا خطرے سے خالی نہیں اور وہ یورینیم کی غیر موجودگی کی تحقیق کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں عوام کے ذریعے معمر قذافی کی حکومت کا تختہ پلٹ دئے جانے کے بعد سے مغربی ممالک کی مداخلت کے باعث تیل جیسے قدرتی ذخیرہ سے مالامال یہ ملک اب خانہ جنگی کا شکار ہے۔

ٹیگس