Mar ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سیلاب سے 17 افراد جاں بحق

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب آ گیا جس سے 17افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: آسوشیتدپریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں آدیامان اور شانلی اورفہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آ گیا جو راستے میں آنے والی گاڑیوں، زلزلہ زدگان کے کیمپوں اور عارضی رہائش گاہوں کو بہا کر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق آخری اطلاعات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے مزید تین افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جس سے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

آدیامان کے علاقے میں ایک کنٹینر کے اندر مقیم پناہ گزین خاندان کے دو افراد پانی بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک دو سالہ بچے کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ آدیامان اور شانلی اورفہ ترکی کے ان گیارہ صوبوں میں شامل ہیں جہاں 7 اعشاریہ 8 ریکٹر کا زلزلہ آیا تھا اور 49 ہزار افراد سے زیادہ افراد اس میں جاں بحق ہوگئے تھے، اس زلزلےسے شام میں بھی 6 ہزار افراد جان بحق ہوئے تھے۔

ٹیگس