Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جہاد اسلامی کے ایک وفد نے زیاد النخالہ کی سربراہی میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے بیروت میں ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلام کے ایک وفد نے زیاد النخالہ کی سربراہی میں بیروت کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے بھی ملاقات کی۔

اسلامی مزاحمتی محاذ کی دو فعال اور سرگرم عمل تنظیموں کے سربراہوں نے علاقائی صورتحال اور فلسطینی مزاحمت کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غاصب صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرنے کے لئے باہمی مشاورت اور ھم آھنگی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

فلسطینی مزاحمتی جماعت جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے اقدامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگس