Mar ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کردیا جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے قریب بیت دجن اور بیتا میں صیہونی بستیوں، قلقیلہ کے کفرقدوم اور رام اللہ میں اللبن العربی کے قریب صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کئے اس دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کردیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی اور اشک آور گیس کا استعمال کیا جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح جمعہ کی رات بھی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ ۔ الطور کالونی، ام طوبی کالونی اور الرام علاقے میں حملہ کیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے علاقے میں جنین کے عوام اور فلسطینی گروہ عرین الاسود کی حمایت میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ پچھلے ستّر برسوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق صیہونی حکومت پامال کررہی ہے اور صیہونی حکومت نے اس عرصے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ صیہونی فوجی اور صیہونی بستیوں میں بسنے والے انتہا پسند صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پرحملے کرتے ہیں، فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرتے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کرلیتےہیں ۔ جواب میں فلسطینی مجاہدین بھی صیہونیوں کو ان کے پاس جو بھی ہتھیار ہوتے ہیں ان سے جواب دیتے ہیں ۔

اس درمیان فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے پچھلے ہفتے غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف کم سے کم ایک سو اکیاسی کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں ایک صیہونی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے، فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلےہفتے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی مجاہدین نے پچھلے ہفتے صیہونی اہداف پرچوبیس بار حملے کئے، فائرنگ کی جبکہ ایک کارروائی میں چاقو سے حملہ کیا اور صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو ندزآتش کیا اور تین مقامات پر دستی بموں سے حملہ کیا، فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن میں صیہونیوں پر مسلسل حملےکرکے صیہونی حکومت کی آنکھوں سے نیند چھین لیں۔

ٹیگس