Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کا مسجدالاقصی میں اعتکاف کرنے والے افراد پر وحشیانہ حملہ

بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں نے اعتکاف میں بیٹھے دعا و عبادات مٰیں مشغول افراد پر وحشیایہ حملہ کر دیا اور ان میں سے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

 سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور اس کے داخلی سیکورٹی کے ظالم وزیر ایتامار بن گویر کی شہ پر صیہونی فوج نے مسجدالاقصی میں ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف میں بیٹھے افراد پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

صیہونی فوج نے ان افراد کو بہانہ بنا کر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور مسجد میں گھس کر مسجد کی بے حرمتی بھی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اپنے مظالم چھپانے کےلئے مسجد میں موجود افراد کے موبائل فون ضبط کر لئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی جنایت کار ہفتہ کے دن اجتماعی طور پر مسجد اقصی کی بے حرمتی کےلئے آج ہفتہ کے دن مسجد میں گھسنا چاہتے ہیں اور یہ سب بے حرمتی کے لئے ماحول بنانے کی گرفتاریاں ہیں۔

ٹیگس