Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بین الاقوامی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رن بنائے۔ آل راؤنڈر عماد نے اپنی پہلی نصف سینچری بنائی اور 57 گیندوں پر 64 اسکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افغانستان نے مطلویہ ہدف ایک گیند پہلے ہی پورا کر لیا اور سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

یہ افغانستان کی جانب سے کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے ہندوستان، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانی والی پہلی بڑی سیریز تھی، اس سے پہلے افغانستان نے ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمباوے کے خلاف بھی سیریز جیتی ہیں۔

ٹیگس