Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی استقامت جاری، 24 گھنٹے میں 27 صیہونی مخالف کارروائیاں

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونیوں کے خلاف ستائیس کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز کے مطابق، فلسطینی مجاہدوں نے اس دوران غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کو گولیوں اور دھماکہ خیز مادوں سے نشانہ بنایا ہے۔  یہ کارروائیاں روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں صیہونیوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 

فلسطینی مجاہدوں نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا انتقام مزاحمتی کارروائی انجام دیکر ہی لیا جائے گا۔ 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونی فوجیوں اور مسلح آباد کاروں کے خلاف ایک ہزار ایک سو ستتر مسلحانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ صیہونی ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوگئے۔  یاد رہے کہ ان استقامتی کارروائیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب صیہونیوں نے فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے میں شدت پیدا کرنا شروع کی۔  سیاسی اور سیکورٹی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں میں حالات بدل چکے ہیں اور اب صیہونیوں کو ان کی تسلط پسندی کا جواب دو ٹوک انداز میں مل رہا ہے۔

ٹیگس