داعش نے کابل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
داعش نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل کے ذریعے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: النشرہ ویب سائیٹ نے ٹیلی گرام پر موجود اپنے چینل کے ذریعے پیر کے دن کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، یہ حملہ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کی عمارت کے پاس کیا گیا تھا۔
یہ بھی دیکھیئے: کابل میں خود کش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق
افغانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب اس نے وزارت خارجہ کی طرف جانے والے راستے میں موجود ایک چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کی، اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ آور افغان وزارت خارجہ، وزارت ثقافت و اطلاعات کے دفتر سے باہر آنے والے ملازمین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔