Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات: السوڈانی اور بن سلمان کی ٹیلی فونک گفتگو

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیراعظم محمد الشیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے جڑے مختلف امور اور طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دفتر کے مطابق اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کونسل کی دائرے میں اقتصادی اور سرمایہ کاری جیسے امور پر تعاون رکھنے پر زور دیا گیا۔

ٹیگس