Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ماہ رمضان میں بھی فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری، مزید دو شہید

صیہونی فوجیوں نے نابلس پر چڑھائی کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے نابلس علاقے پر دھاوا بولا جہاں انہیں فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو فلسطینی نوجوان محمد الحلاق القاطونی اور محمد ابوبکر شہید ہوگئے جب کہ تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ دو روز قبل بھی صیہونی دہشتگردوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ مزاحمتی تنظیم عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ وہ نابلس شہر کے اندر صیہونی غاصبوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صیہونیوں کو صرف غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں سے مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے کے نوجوان بھی مسلح ہوگئے ہیں اور یہ علاقہ صیہونیوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔

ٹیگس